اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

دھرنا یا جلسہ؟ کپتان کا حکومت کو سرپرائز کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پارٹی رہنماؤں نے مطالبات کی منظوری تک عمران خان کو راولپنڈی میں دھرنا دینے کی تجویز دے دی تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ دھرنا ہوگا یا جلسہ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو اہم تجاویز دے دیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو راولپنڈی میں دھرنا دینے کی تجویز دے دی اور کہا کہ مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنا دیاجائے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداران و کارکنان کو ذمہ داریاں دی جائیں، تحریک انصاف نے دھرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین عمران خان کو دے دیا ہے۔

عمران خان راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی کال پر ملک بھر سے قافلے راولپنڈی کی جانب رواں دواں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں