site
stats
پاکستان

ختم نبوت ﷺ کی طرح نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی ترمیم واپس لی جائے، سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کی ترمیم کی طرح نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی ترمیم بھی واپس لی جائے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسی اپوزیشن ملی جو ایک دن بھی متحد نہیں رہ سکی، حتم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو حکومت سے فوری طور پر نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی میزبانی میں دینی جماعتوں کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کی سیاسی صورتحال اور اتحاد پر غور کیا جائے گا، قبل از وقت الیکشن ایک جماعت کا مطالبہ ہے اس پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی۔

پڑھیں: الیکشن بل2017میں ترمیم اتفاق رائے سے منظور ، ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ بحال

سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت ﷺ کی ترمیم کی طرح نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی ترمیم بھی فوری طور پر واپس لی جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے آئین کی انتخابی شق 203 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظور کروایا جس کے بعد اعتزاز احسن نے اس بل کی مخالفت کے لیے قرارداد ایوانِ بالا میں پیش کی مگر ایم کیو ایم کے سینیٹر کا ووٹ حکومت میں آنے کے بعد اس ترمیم کو صرف ایک ووٹ سے منظور کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: ختم نبوت ﷺ سے متعلق آئین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، وزیر قانون

حکومت نے آئین کے انتخابی آرٹیکل 203 میں ترمیمی قرار داد منظور کروائی اور پھر اس پر صدر مملکت نے دستخط کیے جس کے بعد نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا پارٹی صدر تعینات کیا گیا ہے۔

انتخابی آرٹیکل میں ترمیم کی منظوری کے بعد شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ حکومت نے اس قانون کی آڑ میں ختم نبوت کا قانون بھی ختم کردیا جس کے بعد عوامی حلقوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔

حکومت نے پہلے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کی باتوں کو مسترد کیا تاہم اگلے ہی روز امیدوار کے حلف نامے کو اصلی شکل میں بحال کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top