ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

’سندھ میں بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے پروین رند کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ پروین رند کو ڈائریکٹر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، وزیراعظم کو خط لکھیں گے اور وفاقی سطح پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کریں گے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ تمام کیسز کی انکوائری ہونی چاہیے کہ یہ بھیڑیے کون ہیں جو ہاسٹلز میں گھس کر زیادتیاں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ پروین رند بلوچ نے الزام عائد کیا تھا کہ یونیورسٹی ہاسٹل میں ڈائریکٹر کی جانب سے چار سال سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ”زندگی کو خطرہ ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں“

گزشتہ روز پروین رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں جان کو خطرہ لاحق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں اور اس پر تشدد کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

کمیٹی پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ میں طالبہ کے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ ڈاکٹر محمد جمن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ ڈپٹی ہیلتھ سروسز شہاب الدین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ممبر ہوں گے۔

3 رکنی ٹیم کل سے تحقیقات کا آغاز کری گی۔ کمیٹی کو 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کمیٹی تمام ملوث عملے اور متاثرہ طالبہ کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی ثبوت اکٹھا کر کے رپورٹ وزیر صحت سندھ کو پیش کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں