تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پرویز الٰہی نے فواد چوہدری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔

پرویز الٰہی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج تقریر میں فواد چوہدری سے متعلق گفتگو ہوئی جس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چوہدری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر معذرت خواہ ہوں۔

یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے ہی پارٹی کو لے ڈوبے۔ تین چار بندوں کی وجہ سے سارا کام خراب ہوا، خاص کر ایک بندے کی وجہ سے اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو سارا کام ٹھیک ہو جاتا۔‘

پرویز الٰہی کی جانب سے مذکورہ بیان فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کے ردعمل کے بعد سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے جو فواد چوہدری سے متعلق بیان دیا وہ واپس لیں میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔ ہم پریشانی میں ہیں اور پرویز الٰہی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔‘

Comments

- Advertisement -