تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

’پرویزالٰہی غلط کہہ رہے ہیں کہ باجوہ نے انہیں دوسری طرف جانے کا کہا تھا‘

وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی اورمونس غلط کہہ رہےہیں کہ باجوہ نےانہیں دوسری طرف جانے کا کہا تھا جب پرویزالٰہی نے ہم سے بات کر لی تھی باجوہ سے بات کرنے کی کیاضرورت تھی۔

ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کیلئےسنجیدہ ہیں توسیدھی بات کریں ہم بھی تیار ہیں، 26نومبر کو بھی کہا تھاعمران خان کوالیکشن کی تاریخ پنڈی سےنہیں ملےگی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ پرویزالٰہی پنجاب اسمبلی توڑیں ہم صوبےمیں الیکشن کیلئےتیارہیں پرویزالٰہی اورمونس غلط کہہ رہے ہیں کہ باجوہ نےانہیں دوسری طرف جانےکاکہاتھا، میں نے پہلے بھی کہا تھا عمران خان کوالیکشن کیلئے سیاستدانوں سے بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ لینی ہےتو سیاستدان بنیں عمران خان کسی سیاستدان کیساتھ بیٹھیں عمران خان نے مذاکرات کرنےہیں توسیدھےطریقےسےکان پکڑیں یہ لوگ صوبائی اسمبلیاں توڑیں گےتوہم الیکشن کیلئےتیارہیں ہم پنجاب کا الیکشن لڑنے کیلئے بالکل تیار ہیں ہم دونوں صورتحال کیلئےتیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -