تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے لاہور میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی جنہیں گزشتہ رات ان کی رہائشگاہ سے اینٹی کرپشن اور پولیس نے گرفتار کیا تھا آج صبح ان کی گرفتاری مقدمہ نمبر 6/23 میں ڈال دی گئی ہے۔

پرویز الہٰی کی گرفتاری کو اینٹی کرپشن نے لاہور میں درج مقدمے میں ظاہر کیا ہے جب کہ اسی مقدمے میں مرکزی ملزم محمد جان بھٹی ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کو آج صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پنجاب اور پولیس نے گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر کہیں جا رہے تھے۔

ان پر منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں کرپشن کے مقدمات درج ہیں، ضمانت منسوخ ہونے پر وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے اور عدالت نے حکم دیا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -