لاہور: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی پرویز حسین کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ترجمان لاہور قلندرز نے بتایا کہ پرویز حسین کندھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر سے ہوگئے ہیں، انہیں لاہور قلندرز سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
پرویز حسین ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے پر اَن فٹ ہوئے تھے، ان کے ایم آرآئی اسکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی، ٹیم مینجمنٹ نے مکمل فٹنس نہ ہونے پر اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔
😓 Parvez Hossain Emon has been ruled out of the HBL PSL 11 due to the injury he sustained on the field during the match against Sultans.
Wishing our Qalandar a speedy recovery. pic.twitter.com/2uh7FyZiFG
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) April 11, 2026
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سری لنکن فاسٹ بولر نے کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 101 رنز کا ہدف 9 اوور پہلے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


