تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، پرویز خٹک

کراچی : وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسلحہ تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، ہم یہ اسلحہ قیام امن اور دفاع کے لئے بنا رہے ہیں، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع اور تحفظ پر کام کررہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری دسویں آئیڈیاز نمائش کا دورہ کیا اورمختلف اسٹالز پر جاکر فوجی سازسامان کے حوالے سے معلومات حا صل کی.

فوجی افسران نے وزیردفاع کو موجود دفاعی آلات، بکتربند، ٹینک، طیاروں، ڈیٹونیشن ڈیکٹیٹر سمیت کامیاب نمائش کے انعقاد پر بریف کیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، یہ اسلحہ ہم امن اور دفاع کے لئے بنا رہے ہیں تینوں آرمڈ فورسز اپنے فرائض پر مامور اور تحفظ پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کے دو مقاصد ہیں ایک جو چیزیں پہلے وہ امپورٹ ہوتی تھیں اب امپورٹ نہیں بلکہ ہم خود بنارہے ہیں جو کہ دیگر ممالک سے بہتر ہیں جبکہ ہماری دفاعی مصنوعات بہتر اور اعلیٰ معیار کے مطابق اور سستی بھی ہیں، ان نمائشوں سے مزید آرڈرز مل رہے ہیں، امید ہے نمائش کے پہلے سے بھی مثبت نتائج ملیں گے۔

نمائش سے کئی ملین ایکسپورٹ کے فائدے ہوں گے کیونکہ دنیا دفاع سے کمارہی ہے یہ سب ہم ملکی امن کے لئے کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں جس کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں