سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلے کے نشان آفر ہوئی لیکن میں نے ٹھکرا دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز پرویزخٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا بانی پی ٹی آئی پٹھانوں کو بےوقوف سمجھتے ہیں مجھے لوگ لوٹا کہتے ہیں میں نے تو اپنی پارٹی بنائی ہے، چارسال وفاقی حکومت رہی صوبےکو ایک روپیہ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ اُنہیں چیلنج کرتا ہوں تمہارے مقابلے پر آرہا ہوں، بلے کے نشان آفر ہوئی لیکن میں نے ٹھکرا دی لکھ کر دیا ہے مجھے نہیں چاہیے۔
اس سے قبل 21 دسمبر کو ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مجھ سے زیادہ کوئی قریب نہیں تھا، نہ نیا پاکستان بنا نہ ترقی ہوئی پی ٹی آئی میں صرف انتشار ہی انتشار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو کئی بار کہا ہم ملک کی ترقی کیلیے آئے ہیں انتشار کیلیے نہیں لیکن ان کا ایک ہی ایجنڈا تھا ملک میں انتشار آئے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی چاہتے ہیں کسی ادارے سے تصادم نہیں، لیڈر ورکرز کو تہذیب سکھاتا ہے باپ بھی بچوں کو گالیاں نہیں سکھاتا، بانی پی ٹی آئی اپنے غرور میں تھا اور غرور اللہ کو پسند نہیں۔