تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال کی تونوکری سے نکال دینگے، پرویزرشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا جو ملازم ہڑتال کرے گا اسے نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

ملازمین ہڑتال کا خیال اپنے ذہن سے نکال دیں، جو ہڑتال کرے گا اس کے پر کاٹ دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھمکی دی تھی کہ کل بروز منگل صبح سات بجے سے پی آئی اے کی پروازیں نہیں اڑیں گی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنی دھمکی پرعمل کیا توکل پی آئی اے کی سوا سوپروازیں اڑان نہیں بھریں گی۔ جس کے جواب میں حکومت نے بھی ڈنڈا اٹھالیا۔

ادارے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیاگیا اورلازمی سروس ایکٹ انیس سو باون میں چھ ماہ کی توسیع کردی، جس کے تحت ڈیوٹی سے انکار پر ایک سال قید ہوگی نوکری سے بر طرف کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مذکورہ قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ لاٹھیاں کھائیں گے لیکن اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کی جانب سے لازمی سروس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ ہڑتال کی صورت میں کل پی آئی اے کی سوا سوپروازیں اڑان نہیں بھریں گی۔ ان میں سے ساٹھ بین الاقوامی اورپینسٹھ مقامی پروازیں ہوگی۔

پی آئی اے کوروزانہ پچیس کروڑ کانقصان ہوگا۔ ملازمین کی جاری ہڑتال سے پہلے ہی سترکروڑ سے زیادہ کانقصان ہوچکا ہے۔

پروازیں نہ اڑیں تومسافروں خصوصاً بین الاقوامی پروازوں سے جانے والے مسافر سخت مشکلات کاشکار ہوجائیں گے۔ تاجروں،مریضوں اوربیرون ملک پڑھنے کیلئےجانےوالوں کو فوری طورپردوسری غیرملکی ائیرلائنزکارخ کرنا پڑےگا۔

Comments

- Advertisement -