منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

پرواز کارڈ ! بیرونِ ملک ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی پریشانی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیرونِ ملک ملازمت حاصل کرنے والے افراد کی مالی معاونت کے لیے ’پرواز کارڈ‘ پروگرام کے تحت اہل افراد کو ویزا، میڈیکل، ایئر ٹکٹ اور دیگر ضروری اخراجات کے لیے بلاسود مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کرنے والے افراد کی سفری اور دفتری اخراجات کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے تعاون سے ’’پرواز کارڈ‘‘ نامی بلاسود مالی سہولت کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے

پروگرام کے تحت بیرونِ ملک ملازمت کی تصدیق شدہ پیشکش رکھنے والے اسکلڈ، سیمی اسکلڈ، ان اسکلڈ ورکرز اور پروفیشنلز مقررہ شرائط پوری کرنے کی صورت میں بلاسود فنانسنگ حاصل کرسکیں گے، جس کی واپسی آسان اقساط میں کی جاسکے گی۔

بنیادی اہلیت کے لیے امیدوار کی عمر کم از کم 18 سال، درست شناختی کارڈ اور پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے، جبکہ بیرونِ ملک ملازمت کی تصدیق شدہ پیشکش بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : یو اے ای میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر! 10 ہدایات جاری

پرواز کارڈ کے تحت ویزا پروسیسنگ، میڈیکل معائنہ، اسکلز ویری فکیشن، ایئر ٹکٹ، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی فیس اور بیرونِ ملک ملازمت سے متعلق دیگر اہل اخراجات کے لیے مالی معاونت حاصل کی جاسکے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پروگرام میں درخواست، پراسیسنگ اور درخواست کی ٹریکنگ کا نظام ڈیجیٹل رکھا گیا ہے تاکہ پورے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنایا جاسکے۔ مکمل دستاویزات اور ضروری تصدیق کی صورت میں درخواست کی پراسیسنگ تقریباً 7 سے 10 ورکنگ دن میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جن افراد کے پاس ابھی بیرونِ ملک ملازمت نہیں ہے، وہ رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے دستیاب تصدیق شدہ روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ملازمت کی پیشکش حاصل ہونے کے بعد امیدوار مقررہ شرائط کے تحت بلاسود فنانسنگ کے لیے درخواست دے سکے گا۔

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بھی پروگرام میں رجسٹر ہوسکتے ہیں اور قانونی و شفاف طریقے سے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں