اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین مطلوب سمیت 4 ملزمان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین مطلوب ملزمان سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے کربلا میں سید ثناء اللہ سمیت تین مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سید ثناء اللہ اور  اس کے دوبھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا کی قیادت میں کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پانچ روز قبل بھی چھاپہ مارا گیا تھا تاہم تمام ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے اور کلی کربلا میں واقع اپنے رشتہ دار کے گھر میں روپوش ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں