بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پشتو اداکارہ لبنیٰ گلالئی کو مردان میں قتل کردیا گیا، 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشتو اسٹیج ڈراموں کی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کو مردان میں قتل کردیا گیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشتو اداکارہ کو مردان میں قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چمڈھیری میں گزشتہ روز ایک خاتون کی لاش لاوارث حالت میں ملی تھی جس کی شناخت لبنیٰ عرف گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گلالئی کی لاش پر کوئی تشدد کے نشانات موجود نہیں ہے تاہم شبہ ہے کہ اداکارہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ہونے کے بعد بہن نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرایا جس میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان گلالئی کو والدہ سے ملوانے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے کر گئے تھے، مقتولہ پشتو ڈراموں کی گلوکارہ تھیں اور 15 فروری سے لاپتہ تھیں۔

مزید پڑھیں: مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنیٰ لکھا گیا جبکہ واقعے کے بعد سے اداکارہ کا شوہر عمران روپوش ہے۔

گلالئی ان دنوں اپنے نومولود دو ماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں، ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی مردان میں جواں سال اسٹیج اداکارہ سنبل کو قتل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں