بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

پسنی: سیکورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ مقابلہ ،3 مسلح افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پسنی : بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں تین مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے کلانچ میں ایک گھر سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جن کی اطلاع پر ملنے پر لیویز نے لاشیں قبضے میں لے لیں اور مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سیکورٹی فورسز پر گذشتہ روز ایک گھر سے فائرنگ ہوئی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ممکنہ طور پریہ لاشیں انہی حملہ آوروں کی ہوسکتی ہیں ۔

جن کا رات میں پتہ نہ چل سکا تاہم مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں