بالی وڈ اداکار کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی نئی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پاکستانی گانا پسوڑی کا ری میک ’پسوڑی نو کو آخر کار ریلیز کر دیا گیا۔
بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی آنے والی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کے لئے عالمی ریکارڈ یافتہ گلوکار علی سیٹھی کے ماسٹر پیس گانے ’پسوڑی‘ کا ری میک آج ریلیز کردیا گیا۔
’پسوڑی نو‘ کا ری میک بھارت کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ اور تلسی کمارے نے گایا اس میوزک ویڈیو کے مرکزی کردار میں کارتک اریان اور کیارا ایڈوانی شامل ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کو سفید لباس میں ملبوس رومانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی فلم ساز کا ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان، شوٹنگ شروع
فلم ساز نے ستیہ پریم کی کتھا کے گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کرتے ہوئے لکھا ’عالمی ہٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے فلم ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پسوڑی نو پیش کررہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ ’پسوڑی‘ کو علی سیٹھی اور شائے گِل نے روایتی پاپ انداز میں گایا ہے، گانے کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا ہے۔
واضح رہے کہ کارتک آریان اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی ریلیز کیلئے تیار ہیں سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ری میک گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جہاں سوشل میڈیا صارفین کا ایک حصہ اریجیت سنگھ کی آواز سے متاثر ہوا ہے، وہیں کچھ صارفین نے اتنے علی سیٹھی کی خوبصورت گانے کو توڑ پھوڑ کرنے پر بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Original is brilliant ofcourse but Loved this bollywoodized version of #PasooriNu . Glad that they didn't messed it up like masakali 2.0. #SatyaPremKiKatha
— প্রসেনজিৎ.. Prasenjit.. (@PrasenjiTweets) June 26, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ آپ بالی وڈ کو نظر انداز کر سکتے ہیں لیکن اریجیت سنگھ کی سریلی آواز کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’پسوری نو بے شرم بالی وڈ دوسرے ملک کے گانے چوری کرنا بند کرو اتنا خوبصورت گانا برباد کردیا‘‘۔
https://twitter.com/Madan_Chikna/status/1673210786016268290?s=20
I guess makers wanted some controversy b4 the release of the film.. unki free promotion ho jaye film ki !
Clearly a lazy attempt.. even arijit couldn't save it!#Pasoori #PasooriNu #ArijitSingh https://t.co/5IPIQeknAn— Bun maska (@ArjunGupta46) June 26, 2023
https://twitter.com/nlgogri/status/1673213392675557377?s=20
Ghatiya actor, ghatiya producer, ghatiya gaana. Sab 3rd class.
— Prayag (@theprayagtiwari) June 26, 2023
This is such a lazy attempt. And why does Arijit have to sing everything?
— Sneha Banerjee (@snehabanerg) June 26, 2023
Bachpan me suna tha nakal k liye bhi akal chahiye… what a practical example to prove it…
— Rahul (@rahulhpep) June 26, 2023