تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسافر 2020 سے واپس 2019 میں پہنچ گئے، لیکن کیسے؟

ٹوکیو : جاپان سے امریکا سفر کرنے والے مسافر اچانک 2020 سے واپس 2019 میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدان کئی برس سے ٹائم مشین تیار کرنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں لیکن ابھی تک وہ وقت کا سفر کرنے والی مشین ایجاد نہیں کرپائے ہیں مگر کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کچھ افراد 2020 میں داخل ہونے بعد واپس 2019 میں چلے جائیں؟

جی ہاں آل نیپون ایئرویز کی پرواز کے ذریعے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سے امریکی شہر لاس اینجلس سفر کرنے والے افراد کے ساتھ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جنہوں نے 2020 میں اڑان بھری اور 2019 میں لینڈ کیا۔

پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 نے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ این ایچ 106 نے ٹوکیو سے یکم جنوری کی رات 12 بج کر 24 منٹ پر اُڑان بھری یعنی اس وقت مسافر نئے سال کا آغاز کرچکے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ مسافر بردار طیارہ لاس اینجلس میں 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے قریب لینڈ ہوئی کیونکہ ٹوکیو اور لاس اینجلس کے وقت میں 17 گھنٹے کا فرق ہے۔

یہ طیارہ 9 گھنٹے 55 منٹ میں ٹوکیو سے لاس اینجلس پہنچی تھی اور اس پرواز کے مسافر 2020 سے چھلانگ لگا کر ایک بار پھر 2019 کی دہائی میں چلی گئی یعنی پرواز این اہچ 106کے مسافروں نے 2 بار نئے سال کا جشن منایا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -