کراچی : ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک جانے کی کوشش پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے تھائی لینڈ جانے والے مسافر واجد علی کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر نے ایک ایجنٹ کے ذریعے جنوبی کوریا پہنچنے کے لیے 28 لاکھ روپے کی ڈیل کی تھی، جس میں ابتدائی طور پر تین لاکھ روپے ادا کیے گئے۔
واجد علی نے جعلی دستاویزات کے ذریعے پہلے تھائی لینڈ اور پھر جنوبی کوریا جانے کی کوشش کی۔
ترجمان ا کا کہنا تھا کہ واجد علی کو 14 فروری کو ہوٹل بکنگ نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا تھا تاہم ملزم کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایجنٹ کی تلاش جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


