کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ترکیہ کا ورک ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ترکیہ کا ورک ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق محمد شہزاد نامی مسافر کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا ڈرائیونگ لائسنس جعلی پایا گیا، جس پر امیگریشن حکام نے دستاویزات مشکوک ہونے پر فوری کارروائی کی۔
ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ترکیہ کا ورک ویزا حاصل کرنے والا مسافر گرفتار#ARYNewsUrdu pic.twitter.com/4rRBE6PvFE
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) January 24, 2026
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


