ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے کئی مسافروں کیلئے مشکل لمحہ!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب اور عراق سے پاکستان آنے والے متعدد مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصلات کے مطابق خلیجی ممالک سمیت دیگر ملکوں سے آنے والے مسافروں کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے، وبا میں مبتلا ہونے کی صورت میں انہیں قرنطینہ ہونا لازمی ہے۔

سعودی شہر جدہ سے آنے والے 18 مسافر کورونا کا شکار نکلے جبکہ عراق سے کراچی پہنچنے والے مسافروں میں صرف ایک شخص میں کووڈ19 کی تصدیق ہوئی۔

مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔

جبکہ عراق سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایف زیڈ333کے ذریعے آنے والے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک مسافر کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا مجموعی طور پر19مسافروں کو سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مسافر وبا کے شکار ہونے کی صورت میں قرنطینہ کا دورانیہ کاٹ چکے ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں