جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (19 ستمبر 2025): وفاقی حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ ریویژن کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلیے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو بااختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا جس کیلیے عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کی ریکارڈ آمدن کے بعد ریکارڈ بچت

اجلاس میں گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ رومز کی حالت پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ گارڈز اور ڈرائیورز ریلوے کے دست و بازو ہیں، ان کے کمرے، کچن اور واش رومز بہترین ہونے چاہئیں۔

میٹنگ میں طے ہوا کہ جدید طرز پر ماڈل رننگ رومز بنائے جائیں گے جس کا آغاز روہڑی، خان پور اور خانیوال سے ہوگا۔

حنید عباسی نے کہا کہ 30 مارچ 2026 تک 295 ہائی کپیسٹی فریٹ ویگنیں سسٹم میں شامل ہو جائیں گی، شالیمار ایکسپریس کی تمام اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی پارلر کوچز بالکل نئی ہوں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی ریل کاروں کے مسافر بھی بہتر سفر سے محظوظ ہوں گے، دونوں ریل کاروں کی ری فربشڈ کوچیں 11 نومبر تک سسٹم میں شامل ہو جائیں گی، لاہور نارووال ٹرینوں کے چاروں ریک بھی 8 جنوری کو موصول ہو جائیں گے، وسائل کم لیکن عزم بڑا ہے ریلوے درست سمت کی طرف گامزن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں