تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

جہاز میں سوار مسافر کی جوتا سکھانے کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

جہاز میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں کیونکہ فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے مگر چند مسافر ایسے بھی ہوتے ہیں جو عجیب و غریب حرکتوں سے باز نہیں آتے۔

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز میں بیٹھا ایک مسافر اپنا جوتا سکھانے کے لیے طیارے میں عجیب و غریب حرکت کررہا ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنا جوتا اتار کر اسے ہاتھ میں پکڑا اور ہوا دینے والے پنکھے کی جانب ہاتھ کر کے بیٹھ گیا۔ ایک مسافر نے مذکورہ شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: جہاز میں سوار مسافر کی عجیب و غریب حرکت، ویڈیو وائرل

عجیب حرکت کرنے والے مسافر کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی اور لوگوں نے اُسے تہذیب سیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔مذکورہ کلپ کو پیسنجر شیمنگ (مسافروں کی عجیب و غریب) حرکتوں پر نظر رکھنے والی آئی ڈی نے بھی شیئر کیا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر ہوئی تو 15 گھنٹے کے اندر اسے 24 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور اپنی آراء کا بھی اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -