کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر وزٹ ویزے کی آڑ میں غیرقانونی طور پر ملائیشیا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے کی آڑ میں بیرونِ ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر ایاز خان وزٹ ویزے پر تھائی لینڈ جا رہا تھا تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران وہ مشکوک پایا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے تھائی لینڈ کے راستے غیر قانونی طور پر ملائیشیا جانا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ نے مسافر سے تین لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ معاملے کی مزید تفتیش کے لیے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے کہا کہ کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


