تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیرون ملک روانگی سے پہلے مسافروں کو کونسا فارم فل کرنا لازمی ہے؟

کراچی : بیرون ملک روانگی سے پہلے مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ،بالغ مسافر10 ہزار ڈالرز اور نابالغ مسافر5ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے فارم پر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی اے اے نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے تما م ایئرپورٹس پرکرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹرزقائم کردیئے، کاؤنٹرزکسٹمزکی جانب سے ایف بی آرکی ہدایات پر قائم کئے گئے۔

ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیکلریشن فارم کیلئے بیگج رولز2006میں ترامیم کی گئیں اور بیرون ملک روانگی سے پہلے مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بالغ مسافر10 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے اور نابالغ مسافر 5 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے فارم پر کریں گے، غلط بیانی پر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : بیرون ملک جانے والے مسافر کو10 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت

ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ قیمتی پتھر، جواہرات، سیٹلائٹ فون اور دیگر اشیا کیلئے بھی فارم بھرنا ہوگا، ڈیکلریشن فارم میں بیرون ملک سفرکی وجوہات تحریر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ، ڈیکلریشن فارم سے ٹیرارزم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ممکن ہوگی۔

یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کیا گیا تھا اور بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کسٹم کا کہنا تھا ایئرپورٹس پر کسٹم کے کاؤنٹرز قائم ہیں، جہاں مسافر کی سہولت کیلئے کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء اور رقم کی تصدیق کی جائے گی ، ایئرپورٹ پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں