پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بیرون ملک جانے والےمسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن ڈویژن نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار دیتے ہوئے ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئےمزید مشینیں لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ڈویژن کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق اہم اقدامات کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بغیر پلاسٹک ریپنگ کےسفری بیگ لےجانےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئے مزید مشینیں لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں ، ریپنگ مشین کیلئے ٹینڈر جاری کردیے ہیں، ریپنگ سےبیگوں میں سےچوری کےواقعات کی روک تھام ہوگی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ ایئرپورٹس پرمشینیں نصب ہوں گی ، مشینوں کوایئرپورٹس پرایک ماہ کے اندر نصب کیا جائےگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے مسافروں کوسامان کی ریپنگ پرعملدرآمدآئندہ ماہ سےشروع ہوگا، بغیر ریپنگ کے مسافروں کاسامان جہاز میں منتقل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں : مسافروں کی تین تین جگہ تلاشی، سول ایوی ایشن نے نئے احکامات جاری کردیئے

یاد رہے چند روز قبل ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی تین تین جگہ تلاشی کی شکایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کو ایک ہی کاوئنٹر پر تلاشی کی ہدایت جاری کردی تھی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے جوائنٹ بیگجز سرچ کاوئنٹر پر سختی سے عمل درآمد کریں اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی تینوں محکمے ایک ہی جگہ پر یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں