جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

نیدرلینڈز پہنچنے والی دو پروازوں کے درجنوں مسافر کرونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈیم : افریقہ سے یورپ پہنچنے والے دو مسافر بردار طیاروں کے 61 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک انکشاف یورپی یونین کے رکن ملک نیدرلینڈز کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کیا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مسافر جنوبی افریقہ سے دو پروازوں کے ذریعے نیدرلینڈز پہنچنے ہیں۔

نیدرلینڈز پہنچنے والی دونوں پروازوں کے مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 61 مسافروں کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا، جن میں کوویڈ 19 نئے ویرینٹ سے معلق تحقیق جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز حکام نے کرونا سے متاثرہ تمام مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں