اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، امیگریشن کاؤنٹر پر عملے کی کمی کے باعث لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کا غیر معمولی رش کے باعث ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر لمبی قطاریں لگ گئی۔
ایئرپورٹ پر مسافروں کو ایمی گریشن کے عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس پر مسافروں نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔
انتظامیہ نے اے ایس ایف کو انٹرنیشنل ڈیپارچر پر طلب کرلیا، جن کی جانب سے مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹر پرعملے کی کمی کے باعث رش ہے جبکہ ایف آئی اے نے بتایا کہ ایک ساتھ 5 پروازیں شیڈول ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ ایمی گریشن کے لئے لمبی قطاریں لگ گئیں۔