بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ملک اور بیرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کےلیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک اور بیرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافرحضرات کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، ایئرپورٹ حکام نے بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر 2 سال سے بند پیسنجر پک اپ لین کھول دی ہے، جس کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر اب پیدل سفر کی مسافت سے بچ جائیں گے اور پک لین سے اپنی گاڑی میں بیٹھ سکیں گے۔

ڈی جی پی اے اے نے مسافروں کی سہولت کیلئے پیسنجر پک اپ لین کھولنے کی ہدایت کی تھی، مسافر اپنی فلائٹس سے اترنے کے فوری بعد پک اپ لین پر ہی گاڑیوں سے گھرروانہ ہوتے تھے۔

ایئرپورٹ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پک اپ لین کھلنے سے اب گاڑیوں کی قطاریں نہیں لگیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مسافروں پر کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر پر پابندی؟ ایف آئی اے کا اہم بیان آ گیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر مختلف ایئرلائنز کی بین الاقوامی اور اندرونِ ملک روٹس کی 15 پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی کراچی سے لاہور شام 7 بجے کی پروازیں پی کے 306 اور 307 منسوخ کہ گئی جبکہ ایئر سیال کی کراچی لاہور شام 7 بجے کی دو طرفہ پروازیں 145 اور 146 بھی منسوخ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے ملتان دوپہر 1 بجے کی پرواز 330 اور ایئر سیال کی کراچی اسلام آباد دوپہر 1 بجے کی دو طرفہ پروازیں 123 اور 124 بھی منسوخ کی گئی تھیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے اب کباڑ بن گئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں