تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

دبئی جانے کے خواہش مند مسافر آف لوڈ!

کراچی: دبئی جانے کے خواہش مند 5مسافروں کو شہرقائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے لیکن مسافروں کے پاس پی سی آر اور رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ موجود نہیں تھی۔

مذکورہ رپورٹ نہ ہونے کے باعث ایئرلائن نے سفر کی اجازت نہیں دی۔

دبئی حکومت نے سفر سے 48 گھنٹے قبل کی پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دی ہے جبکہ سفر سے 6گھنٹے روانگی سے قبل رپیڈ پی سی آر بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کے طے کردہ سفری قوانین پر پورا اترنا لازمی ہے بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اماراتی حکام نے سفری قوائد ضوابط سخت رکھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں