The news is by your side.

Advertisement

کراچی، پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1326 اہلکار پاس آؤٹ

کراچی: شہر قائد کے شہید بینظیر بھٹو ایگلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں 1326 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، پریڈ میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ نظر آئیں اور ٹریننگ کا شاندار عملی مظاہرہ کیا۔

ایگلیٹ کورس کے 43ویں بیچ کے 1326 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے جن میں 1117 کانسٹیبل اور 209 خواتین کانسٹیبل شامل ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وطن کی حفاظت کے لیے خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ نظر آئیں، پولیس اہلکاروں نے مہارت کے ساتھ تربیت کا عملی مظاہرہ کیا، دہشت گرد حملے میں پولیس حملہ آوروں سے کیسے نمٹے گی، جوانوں نے تربیت کی جھلک دکھائی۔

مزید پڑھیں: پشاورمیں ایف سی جوانوں کی شاندارپاسنگ آؤٹ پریڈ، عملی تربیت کا شاندارمظاہرہ

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی وزیر ریونیو اینڈ ریلیف سندھ محبوب الزماں صدیقی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں سے سلامی لی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریونیو سندھ محبوب الزمان صدیقی نے سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریننگ اینڈ اسٹیبلشمنٹ آفتاب پٹھان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اہلکاروں کو بہترین تربیت دیں تاکہ عوام کی جان و مال محفوظ رہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں