تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جذبہ اور جنون: کم تعلیم یافتہ سیکیورٹی گارڈ سافٹ ویئر انجینئر بن گیا

کراچی: شہر قائد میں نجی سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ (محافظ) کے فرائض سرانجام دینے والا احمد نامی شہری یوٹیوب ویڈیوز کی مدد سے ڈویلپئر بن گیا جس نے اب تک دو سافٹ ویئر تیار کرلیے۔

انٹرنیٹ پر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے مطابق احمد نامی شخص کم تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے نجی سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ کے فرائض انجام دے رہا ہے مگر جذبے اور جنون نے اُسے کمپیوٹر کا ماہر بنادیا۔

احمد کا کہنا ہے کہ وہ نجی انسٹی ٹیوٹ میں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہا تھا تو اُس کے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس مشکل پڑھائی کو آسان بنایا جائے جس کے لیے اُس نے یوٹیوب سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تین بچوں کے والد سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ ’میں نے یوٹیوب کی مدد سے سافٹ ویئرز بنانے کی تعلیم حاصل کی اور ساتھ ساتھ تجربہ کرتا رہا، اس سارے وقت میں 6 ماہ لگے مگر آج میں اپنے آپ کو ڈویلپر کہہ سکتا ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہانسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے والے طالب علم شروع سے کہتے تھے کہ کمپیوٹر پروگرامنگ بہت مشکل ہے  مگر میرے دماغ میں ہمیشہ یہ بات تھی کہ جب انسان نے ایک چیز بنائی تو یہ مشکل کیسے ہوسکتی ہے؟ پھر میں نے یوٹیوب سے مدد لینی شروع کی، ابتدائی ایام میں تو تھوڑی بہت مشکلات آئیں مگر پھر تجربہ حاصل ہوتا رہا اور میں کامیاب ہوگیا۔

احمد کا کہنا تھا کہ آن لائن ویڈیوز دیکھتے دیکھتے میں نے ایک سافٹ ویئر تیار کر کے فروخت کیا جس بنانے میں صرف تین روز لگے پھر دوسرا پروجیکٹ ملا جو ڈیٹا بیس پر مبنی ہے، جس کا ابتدائی کام میں نے خود ویڈیوز دیکھ دیکھ کر مکمل کیا۔

یونیورسٹی اور کالجز میں زیر تعلیم بچوں کو مشورہ دیتے ہوئے احمد کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیٹ پر ہر چیز موجود ہے، آپ جس چیز میں دلچپسی رکھتے ہیں اُسے منتخب کریں اور مکمل طور پر سیکھیں، اگر کاپی پیسٹ کر کے سافٹ ویئر بنانے کی کوشش کی تو کامیابی ملے گی مگر نیا کام نہیں مل سکے گا کیونکہ کام خود سے آنا چاہیے‘۔

مکمل ویڈیو دیکھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -