جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔

پاسپورٹ سے متعلق خبریں

ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 21 پاسپورٹس، 2 لیپ ٹاپ اور ایک کمپیوٹر برآمد کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس سے پاسپورٹ درخواست گزاروں کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا جبکہ ان کے قبضے سے مختلف ممالک کی کرنسی بھی ملی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں