جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی ہے۔

نئے پاسپورٹس سمیت تجدید پر مبنی پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کے باعث ریونیو بھی متاثر ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعداد میں کمی کی وجوہات ورک ویزوں سمیت سیاحتی ویزوں کا کم اجرا ہے، کراچی میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار کے بجائے 800 سے 900 ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں: پاسپورٹ اور امیگریشن سے متعلق بڑی خبر آگئی

سندھ کے دیگر شہروں کے پاسپورٹ دفاتر میں تعداد 3 ہزار کے بجائے 1200 سے 1500 رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔

وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔

مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں