اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگائے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 اپریل 2026): وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگانے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگانے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے پاکستانی پاسپورٹ اور جعلی مہریں برآمد کی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر جنوبی کوریا جانے والوں کے پاسپورٹ سے جعلی مہریں اور دستاویزات ملیں، تحقیقات میں 9 رکنی گینگ کا انکشاف ہوا اور 5 کارندے پکڑے گئے، امیگریشن کو دھوکا دینے کیلیے پاسپورٹ پر جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹمپ لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی اہم کارروائی، گرفتار ملزمان سے درجنوں پاسپورٹس برآمد

ترجمان کے مطابق ملزمان پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگا کر انہیں ٹریول ہسٹری والا ظاہر کرتے تھے، گینگ سے ابتدائی طور پر 40 سے زائد پاسپورٹ برآمد ہوئے، مرکزی ملزم اسلم سے 61 پاسپورٹ ملے جبکہ بھارت اور افغانستان کے پاسپورٹ بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگانے کے عوض شہریوں سے بھاری رقم لی جاتی تھی، ملزم اسٹمپ بنانے کا ماہر ہے اور گزشتہ 10 سال سے یہ کام کر رہا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں