جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پاسپورٹ دہلیز تک پہنچانے کیلیے جدید نظام فعال کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 جون 2026): پاسپورٹ بروقت اور محفوظ طریقے سے شہریوں کی دہلیز تک پہنچانے کیلیے جدید نظام کو فعال کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نجی کورئیر سروس کے وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاسپورٹ کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر، تیز اور عوام دوست بنانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس نئی سہولت کے تحت شہریوں کو ان کے پاسپورٹ بروقت اور محفوظ طریقے سے ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلیے جدید نظام کو فعال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کو ڈیجیٹل بنانے سے متعلق اہم پیشرفت

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ادارہ عوام کو جدید، شفاف اور آسان خدمات کی فراہمی کیلیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل سروس کے نفاذ کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مزید آسانی میسر آ سکے۔

ان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاسپورٹ کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور عوام کو گھر بیٹھے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اہم ترین

یاسین صدیق
یاسین صدیق
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔

مزید خبریں