ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری کا منصوبہ، اہم پیشرفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 جون 2026): پاسپورٹ کی دہلیز تک فراہمی سے متعلق منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کیلیے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کروائی جائے گی۔ اجلاس میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست اور ٹریکنگ سسٹم پر بھی غور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

محمد علی رندھاوا نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای سروسز کے فروغ کیلیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو زیادہ ترخدمات گھر بیٹھے فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاسپورٹ سروسز مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو تیز، آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں