تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سنگاپور کا پاسپورٹ ‘ دنیا بھرمیں سب سے طاقتور

ٹورنٹو:سنگاپور کا پاسپورٹ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بلا شرکت غیرے براجمان ہوگیا‘ پاکستان اس فہرست میں 93 ویں نمبر پر ہے۔

تفصیلات کےمطابق نئی جاری کردہ پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور تنہا پہلے نمبر پر ہے‘ اس سے قبل سنگاپور اور جرمنی پہلی پوزیشن پر براجمان تھے ‘ پیراگوئے کی جانب سے سنگاپور کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری دینے کے بعد جرمنی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

سنگاپور کے شہری 159 ممالک میں بغیر ویزہ کے داخل ہوسکتے ہیں ‘ جبکہ جرمنی کے شہریوں کو 158 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل ہے‘ جبکہ سویڈن اور جنوبی کوریا تیسری نمبر پر ہیں۔

اسی فہرست میں امریکی پاسپورٹ چھٹی پوزیشن ہے ‘ جبکہ ملیشیا‘ آئر لینڈ اور کینیڈا بھی اسی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ یاد رہے کہ امریکا کی پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے فیصلوں کے خلاف ‘ ترکی اور وسط افریقی جمہوریہ کی جانب سے ویزہ فری انٹری کا اسٹیٹس واپس لینے کے سبب گری ہے۔

ایسے ممالک جہاں پاکستانیوں کو بغیرویزہ داخلے کی اجازت ہے

افغانستان اس فہرست میں سب سے نچلے درجے پر یعنی 94 ویں نمبر پر ہے ‘ جس کے شہریوں کو محض 22 ممالک میں ویزہ انٹری حاصل ہے۔

پاکستان اس فہرست میں 93 ویں نمبر پر ہے‘ یعنی افغانستان سے محض ایک درجہ اوپر۔  پاکستان اور جنگ سے متاثرہ ملک عراق مشترکہ پوزیشن پر ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے 78 ویں نمبر سے اٹھ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

یہ انڈیکس کینیڈا کی ایک کنسلٹی فرم آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری کی جاتی ہے اور اس کے مینجنگ ڈائریکٹر کا فلپ مے کا کہنا ہے کہ پہلی بار کوئی ایشیائی ملک اس فہرست میں پہلے نمبر پر بلا شرکت غیرے براجمان ہوا ہے‘ جو کہ سنگاپور کی ڈپلومیٹک کاوشوں اور بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -