اسلام آباد (9 مئی 2026): شہریوں کیلیے پاسپورٹ دفاتر میں خدمات کی فراہمی و معیار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا تاکہ ان کو تیز، شفاف اور باوقار سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے ریجنل پاسپورٹ آفس جی-10 اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات خود سنیں اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر ان کے ازالے کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے پاسپورٹ سہولیات، اہم پیشرفت سامنے آگئی
محمد علی رندھاوا نے آفس میں نافذ کیے گئے کیش لیس نظام کی مانیٹرنگ بھی کی اور اس نظام کے مؤثر نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ شہریوں کو بھی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاسپورٹ دفاتر میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو تیز، شفاف اور باوقار سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


