The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب: 24 گھنٹوں‌ میں 3 اہم شخصیات کا انتقال، درس و تدریس سے وابستہ سینئر استاد بھی شامل

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین اہم شخصیات کا انتقال ہوا ہے، جن میں اکتیس سال تک مسجد الحرام میں درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے استاد بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں 31 سال تک درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے استاد اور لیکچرار شیخ عبدالرحمان العجلان جمعے کے روز انتقال کرگئے۔

اُن کا نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ سعود الشریم کی امامت میں ادا کی گئی۔

علاوہ ازیں مسجدِ نبوی ﷺ کے امام کے بھائی شیخ محمد الحذیفے بھی کرونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اُن کا شمار معروف ججز، اسکالرز میں ہوتا تھا۔

قبل ازیں ریاض کے ڈپٹی گورنر کی والدہ کا انتقال ہوا، جن کا نمازِ جنازہ گزشتہ روز بعد نمازِ عشاء مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔  جنازے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی شرکت کی۔ تینوں شخصیات کی تدفین مقامی قبرستانوں میں کی گئی۔

مسجد الحرام کی جرنل پریڈینسی نے عبدالرحمان العجلان افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی جبکہ ایوان شاہی نے  بھی تینوں مرحومین کی مغفرت، درجات بلندی اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں