The news is by your side.

Advertisement

‘ماضی کی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی کا چیلنج درپیش ہے’

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مہنگائی سمیت دیگرچیلنجزماضی کی کرپشن کی وجہ سےدرپیش ہیں۔

کراچی میں پانچویں جوڈیشل کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ ملک نااہل قیادت کےآئین سے انحراف کےباعث یہاں تک پہنچا، 73سال سےسیاسی سماجی فرقہ پرستی اورمسائل سب کےسامنےہیں متفقہ آئین کے باوجودتعصب پرمبنی سیاست کوخیربادنہیں کیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ ملک میں نااہل اورکرپٹ قیادت کی وجہ سےاس نہج پرپہنچے، ادارےآئین اورقانون کی روشنی میں کام کریں توبہتری آسکی ہے، سوموٹوقانون کےبےدریغ استعمال سےبھی مسائل پیداہوئے، وزیراعظم کی پوری کوشش ہےوہ کام کریں جس سےملک کی فلاح ہو، وزیراعظم کی کوشش ہےوہ اس کام سےرکیں جوملک کیلئےبہترنہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کیاپاکستان کوبناناری پبلک بناناضروری ہے، پاکستان کوبناناری پبلک بنانےکی اجازت ہرگزنہیں دےسکتے کرپٹ لیڈرشپ دوبارہ آگئی توپاکستان بناناری پبلک بن سکتاہے، قوم نےفرسودہ لیڈرزکودوبارہ قبول نہیں کرنا یہ ہےوہ نیاپاکستان جس کےبارےمیں ہم سوچتےآرہےتھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں