اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پیٹ کمنز فٹ قرار، آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی کمر کی انجری سے متعلق اسکین رپورٹ کلیئر آ گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے تاہم اُنہوں نے اپنا ری ہیب مکمل کر لیا ہے، وہ بھارت سے واپس آسٹریلیا گئے جہاں کروائے گئے میڈیکل اسکین کے نتائج تسلی بخش آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر رواں ماہ اپریل کے آخر تک آئی پی ایل میچز میں ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں جبکہ وہ جمعے کو سڈنی سے بھارت کے لیے اڑان بھریں گے۔

جیسن روئے کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

واضح رہے کہ کمنز آئی پی ایل ٹیم سن رائزر حیدرآباد کے کپتان ہیں تاہم انجری کے باعث ابتدائی میچز میں شریک نہیں ہو سکے تھے، ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت ایشن کشن کے سپرد کردی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں