جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ٹریوس ہیڈ نے جشن منانے کیلئے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بیٹر رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے ایسا جشن کیوں منایا، اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے لب کشائی کردی۔

میلبرن ٹیسٹ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے ٹریوس ہیڈ کے متنازع جشن منانے کے انداز کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر کینگرو کپتان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ سمجھتا ہوں کہ ان کی انگلی کافی گرم ہوگئی تھی جسے وہ ٹھنڈا کررہے تھے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ انھوں نے اپنی انگلی کو برف کے کپ میں ڈبونے کا اشارہ کیا تھا اور یہ مذاق آج کل چل رہا ہے اسی وجہ سے ٹریوس ہیڈ نے ایسا اشارہ کیا۔

جب صحافی نے نیوز کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کپتان سے سوال کیا تو وہ پہلے اس سے لاعلم تھے، پیـٹ کمنز نے پہلے تو کہا کہ میں نے ٹریوس ہیڈ کے جشن منانے کا انداز نہیں دیکھا۔

اس دوران انھوں نے میڈیا منیجر سے پوچھا کہ وہ کیا انداز تھا، جس پر اس شخص نے کہا کہ میں آپ کو وہ نہیں دکھا سکتا جس پر سب ہنسنے لگے۔

کمنز نے سوال کیا کہ کیا وہ درست نہیں تھا جس پر میڈیا منیجر نے کہا کہ نہیں وہ انداز ٹھیک تھا، اس کے بعد منیجر نے انھیں ساری تفصیل بتادی جس کے بعد کمنز نے ان کے اشارے کی وضاحت کی کہ وہ مذاق میں کیا گیا تھا۔

اس سے قبل کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی تھی، انھوں نے بتایا تھا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں