تیسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے کپتان پٹ کمِنز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ اگلے ہفتے ایڈیلیڈ میں سیریز میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے پٹ کمِنز کمر کے درد میں مبتلا تھے جس کے باعث پرتھ اور برسبین میں انگلینڈ کے خلاف آٹھ وکٹ سے حاصل ہونے والی جیت کے میچز میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔
آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق کمِنز اپنی بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے اور نیٹ سیشنز میں کئی گئی مشقوں نے ان کی مہارت کو برقرار رکھا ہے۔ اگر کوئی غیر متوقع مسئلہ پیش نہ آیا تو کمِنز ایڈیلیڈ میں ٹاس کریں گے۔
جبکہ سیریز کے باقی میچز سے جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق پیس بولر مائیکل نیسر اسکواڈ میں موجود ہیں مگر ممکن ہے کہ ایڈیلیڈ میں کمِنز اور نیتھن لیون کی واپسی کے باعث انہیں کھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔
ایشز: تیسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے لئے ایک اور بری خبر
سیریز کے پہلے میچ میں برینڈن ڈوگیٹ ڈیبیو کر چکے ہیں، مگر اب ایڈیلیڈ میں ان کے اسکواڈ سے باہر ہونے کا امکان موجود ہے۔
پٹ کمِنز کے علاوہ اسکواڈ میں اوپنر عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، مارنس لیبوشین، جیک ویذرلڈ اور دیگر شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


