اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو ان فٹ قرار دے کر ورلڈکپ سے باہر کردیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر پیٹ کمنز ان فٹ ہیں، بین ڈوارشس کو کمنزکی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں Pat Cummins، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق یہ تینوں کھلاڑی انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ترانہ ریلیز کردیا

جارج بیلی کا کہنا تھا کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ ری کوری کی طرف بڑھ رہے ہیں، پراعتماد ہیں کہ ورلڈ کپ کے لیے تینوں دستیاب ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ ابھی ابتدائی اسکواڈ ہے اسپورٹ پیریڈ کے دوران ضرورت پڑنے پر تبدیلی کر لیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں