تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

آسٹریلوی کپتان کا دورہ پاکستان سے متعلق دو ٹوک پیغام

سڈنی: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز دورہ پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ دورے کے حوالے سے ابھی کام ہونا باقی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے لیے بہترین انتظامات کررہا ہے اور سب بہت اچھے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اگر کچھ کھلاڑی نہیں جانا چاہتے تو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ شیڈول ہے۔

علاوہ ازیں مڈل آرڈر بلے باز میکسویل کے بعد مچل اسٹارک بھی دورہِ پاکستان کے لیے حتمی جواب دینے کے ‏بجائے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

31سالہ فاسٹ بولر نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ وہ رواں سال مارچ اپریل میں ‏شیڈول دورہ پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسٹارک سے ان کے دورہ ‏پاکستان کی دستیابی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب گول کر دیا۔

اسٹارک نے کہا کہ میرا خیال ہے تمام کھلاڑیوں کو اس بارے میں سوچنے دیا جائے اس ہفتے کے ‏آخر میں ہمارا میچ ہے جس میں پرفارم کرنا ہے اس کے بعد ہی دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -