منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

عوامی تحریک کی مسلم لیگ ن پر پابندی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مسلم لیگ ن پر پابندی عائد کرنے اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا کہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خود کہہ دیا کہ نااہل شخص پارٹی کی قیادت یا اس کے امور نہیں چلا سکتا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نا اہل قرار دیے گئے شخص نواز شریف کے نام پر ہے۔

- Advertisement -

دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کی جائے اور ن لیگ پر پابندی عائد کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بتائیں کس قانون کے تحت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیں۔

بعد ازاں درخواست کو قابل سماعت قرار دیے جانے یا نہ دیے جانے کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عہدے پر موجود وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا اور ان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں