اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک مطالبات کی منظوری کیلئے آج پارلیمنٹ کے سا منے دھرنا دیگی ۔ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک جانے والوں کیخلاف کارروائی کاعندیہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں دھرنے کا ایک سال مکمل، پاکستان عوامی تحریک نے ساتھی شہدا کی یاد میں علامتی دھرنے کا اعلان کردیا عوامی تحریک نے پارلیمنٹ کے سامنے پڑاو ڈالنے کا اعلان کیا تو انتظامیہ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی چوک میں کسی بھی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے تاہم پارلیمنٹ کے سامنے پریڈ گراونڈ پر احتجاج یا دھرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے اور اسلام آباد میں پی اے ٹی کی ریلی اور دھرنے کو کوئی نہیں روک سکتا، دھرنا ہر صورت دیا جائَے گا جس میں عوامی تحریک کے تمام مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔