The news is by your side.

Advertisement

چیرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری 13 جولائی کو لندن روانہ ہوں گے

لاہور: چیرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری 13 جولائی کو لندن روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری تین دن لندن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے، واضح رہے کہ طاہرالقادری حکومت مخالف اتحاد کی تشکیل کے مراحل میں مصروف ہیں، اس حوالے سے ہوم ورک میں مصروف ہیں اور آج پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس سے قبل وہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقاتیں کرچکے ہیں اور مزید جماعتوں سے بھی رابطوں میں مصروف ہیں ۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پہلے سے برطانیہ میں موجود ہیں، اس لئے دونوں کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے لئے رابطوں کا امکان موجود ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں