جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

امریکا سے جوہری پروگرام پر اہم اصولوں پر سمجھوتا ہو گیا، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے جوہری پروگرام پر اہم اصولوں پر سمجھوتا ہو گیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جلد معاہدہ طے پائے گا۔

جنیوا میں امریکا سے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات سازگار ماحول میں ہوئے اور جوہری پروگرام پرمعاہدے کی طرف راہ شروع ہوگئی ہے مذاکرات میں پیشرفت کا مطلب یہ نہیں کہ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان اب بھی تصفیہ طلب مسائل ہیں امریکا سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا محور صرف جوہری مسائل تھے، امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور اگلے مرحلے کیلئے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران نے بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ "نہ تو جوہری ہتھیار بنانا چاہتا ہے اور نہ ہی حاصل کرنا چاہتا ہے، جس کی ایران کے قومی سلامتی کے نظریے میں کوئی جگہ نہیں ہے”۔

عراقچی نے بتایا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ "تمام ریاستی فریقوں کے پرامن مقاصد کے لیے افزودگی سمیت تحقیق، پیداوار اور جوہری توانائی کے استعمال کے ناقابل تنسیخ حق کو واضح طور پر تسلیم کرتا ہے”۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ پابندیوں کاخاتمہ ایٹمی معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔ جنیوا میں امریکا سے مذاکرات پر انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے کئی ہفتے تک قیام کےلیے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی معاہدے کا لازمی حصہ ہے ہم کھلے دل اور ذہن کے ساتھ مذاکرات کے لیے جنیوا آئے ہیں، ایران مذاکرات میں مکمل سنجیدہ ہے اور ٹھوس نتائج کا خواہاں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں