تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہم نبیﷺ کا راستہ چن لیں تو دنیا کی بہترین ریاست بن سکتے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اخلاقیات ہی انسانی معاشرے میں ایک ربط پیدا کرتی ہیں، ہم نبیﷺ کا راستہ چن لیں تو دنیا کی بہترین ریاست بن سکتے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا حضورﷺ نے انکساری کا عظیم مظاہرہ کیا، جس معاشرے میں قانون کی عملداری ہوتی ہے وہی ترقی کرتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام میں پاکیزگی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، کرونا کے دوران پاکیزگی اور صفائی کی اہمیت سب کے سامنے آئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضورﷺ کی آمد سے دکھی دلوں کو چین اور بے سہاروں کو سہارا ملا، قیامت تک انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا حضورکی تابعداری میں ہے۔

خیال رہے کہ علامہ اقبال نے کہا تھا ’نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر، وہی قرآں وہی فرقاں وہی یاسیں وہی طہٰ‘ آج شہنشاہِ کونین، ہادئ عالم، رحمت للعالمین، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہر سج گئے ہیں، گلی گلی محلے محلے چراغاں کیے گئے، محافل میلادالنبیﷺکا خصوصی اہتمام کیا گیا، اور شمع رسالت کے پروانے نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں، جب کہ فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں اور شہر شہر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -