تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

ہر سو فلم ‘پٹھان’ کا چرچا، کئی ریکارڈ اپنے نام درج کرلئے

ممبئی: چار دن میں 400 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم پٹھان نے کئی ریکارڈ پاش پاش کرڈالے۔

باکس آفس پر اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی فلم پٹھان نے ناظرین کا دل جیت لیا ہے، اس فلم کے ذریعے چار سال بعد شاہ رخ خان کی زبردست واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم پٹھان نے محض دو روز کے اندر ہی کے جی ایف ٹو کو شکست دے دی ہے، کے جی ایف ٹو کے ہندی ورژن نے دوسرے دن 47 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا مگر پٹھان نے تو ڈبل سینچری بناڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ کی کامیابی کا راز بتا دیا

رپورٹ کے مطابق فلم پٹھان نے اپنے پہلے ویک اینڈ پر 160.5 کروڑ روپے کی کمائی کرکے ٹاپ آل ٹائم فرسٹ ویک اینڈز فہرست پر قابض ہوچکی ہے۔

اس سے قبل کے جی ایف ٹو نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 140.45 کروڑ کا بزنس کیا تھا،ساؤتھ کی بلاک بسٹر فلم باہوبلی نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 127.28 کروڑ روپے کا بزنس حاصل کیا تھا۔

فلم نے مقبوضہ کشمیر میں بھی خوب پزیرائی حاصل کی ہے، جس کے باعث 32 سال بعد وادی میں سینما گھروں میں ہاؤس فل کا بورڈ لگادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو فلم نگری میں تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا اور اس کے باوجود وہ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔

Comments